عراق

داعش کے خلاف مقابلے کے لئے ٹھوس عزم و ارادے کا ا ظہار

عراق کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ عراق میں جاری سیکیورٹی صورت حال کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں لازمی فوجی خدمت کے قانون پر عمل درآمد کیا جائے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جعفری نے اسکائي نیوز کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشتگرد داعش نےصرف عراق کو ہی نہیں پوری دنیا کو خطرے سے دوچار کردیا ہے، عراق میں اس دہشتگرد گروہ کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ابراہیم جعفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف زمینی حملوں کے لئے غیر ملکی فوجیوں کو لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہا کہ عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے کوتاہ مدت اور وسط مدت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے تاکید کی دہشتگرد گروہ داعش کی مکمل بیخ کنی کے لئے طویل مدت وقت درکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button