پاکستان

مفتی امان اللہ کے قتل کا مقدمہ علامہ امین شہیدی سمیت دیگر کیخلاف درج کر لیا گیا

کالعدم اہلسنت والجماعت نے جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کے صاحبزادے مفتی امان اللہ کے قتل کا مقدمہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سمیت دیگر کیخلاف درج کرا دیا ہے۔ کالعدم جماعت نے علامہ امین شہیدی کے علاوہ قلب شاہ، اشتیاق شاہ اور دیگر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ تھانہ آرے بازار میں جامعہ تعلیم القرآن سے تعلق رکھنے والے شاہد محمود کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں 302، 324، 7/ATA اور 109/34 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مفتی امان اللہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد کالعدم اہلسنت والجماعت اور مدرسے کے طلبہ نے شہر بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا، کالعدم جماعت کے سینکڑوں دہشتگردوں نے ٹائراں والے بازار میں امام بارگاہ کو مکمل طور پر نذرآتش کرنے کے علاوہ ایک شخص کو بھی زندہ جلا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button