مقبوضہ فلسطین

غزہ کے بچوں کا تعلیمی سال تباہ ، بچے اسکول نہيں جاسکے

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے رہائشی علاقوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بھی بمباری اور گولہ باری کی تھی۔

بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے باعث نئے تعلیمی سال میں غزہ کے بچےاپنی پڑھائي شروع کرنے سے معذور ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزينوں کے لئے کام کرنے والی امدادی ایجنسی یواین آر ڈبلیوکے ترجمان عدان ابو حسن نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں فلسطینیوں کے مکانات تباہ ہوگئے ہيں جس کے بعد انھوں نے اسکول میں پناہ لی جبکہ کئی اسکول بھی حملے کا نشانہ بنے اور شہرحانون میں اس صورت حال کے باعث نوہزار چھ سو بچے اسکول نہيں جاسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button