مقبوضہ فلسطین
درجنوں اسرائیلی آرمی خفیہ ادارے میں کام کرنے سے انکار
العالم رپورٹ کے مطابق43اسرائیلی آرمی جوخفیہ ادارے میں کام کررہے تھے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم کودیکھ کرکام کرنے سے انکارکردیا ہے۔
ذرائع کاکہناتھا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب یہ لوگ مقبوضہ فلسطین میں متعین تھے جہاں ان کویہ ٹاسک دیا گیاتھا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کوگرفتارکرکے ان کے اوپرنت نئےمظالم ڈھائے جائیں جس پرانہوں نے کام کرنے سے انکارکردیاتھا۔
دوسری جانب وزیراعظم بنامین نتنیاہو نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کی باتوں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا تمام اسرائیل میں تمام لڑکوں کے لئے 3سال تک فوج میں رضارانہ طورپرکام کرناضروری ہے جبکہ لڑکیوں کے یہ دورانیہ2سال ہیں اس کے بعد وہ اپنے شعبے کاانتخاب کرسکتے ہیں۔