لبنان

لبنانی فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریش تیز

لبنان کے شمال مشرق میں دہشتگرد گروہوں کے جرائم میں اضافے کے ساتھ کے ہی، لبنان کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف مقابلے کے لئے خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے۔

لبنان کی العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق عرسال کے سرحدی علاقے میں جبھۃ النصرہ کے دہشتگردانہ اقدامات، جس میں دو لبنانی فوجیوں کو قتل کردیا گیا تھا کے چند ہی گھنٹوں بعد لبنانی فوج نے اس علاقے میں، دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث 252 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
لبنان کی حکومت نے بھی دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی میں فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اور ملک کے سیاسی گروہ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں فوج کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہوں داعش اور جبھۃ النصرہ کے عناصر نے رواں سال اگست کے مہینے میں سرحدی شہر عرسال میں جھڑپوں کے دوران تیس لبنانی فوجیوں کو اغواء کرلیا تھا اور اغواء کے چند ہی دن بعد دو لبنانی فوجیوں کا سرقلم کردیا تھا، دہشتگردوں نے گذشتہ روز بھی اغواء کیئے جانے والے ایک اور لبنانی فوجی محمد حمیۃ کو بھی قتل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button