ایران

داعش کو امریکہ نے جنم دیا ہے سید علی قاضی عسکر

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندے اور ایرانی حاجیوں کے سرپرست سید علی قاضی عسکر نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام کے درمیان تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سیدعلی قاضی عسکر نے مدینہ منورہ میں الجزائر کے حاجیوں کے سرپرست احمد سعید سے ملاقات میں کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ کو امریکہ نے جنم دیا ہے۔
ایرانی حجاج کے سرپرست نے اس ملاقات میں ایران اور الجزائر کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سامراج کا مقابلہ کرنے کی الجزائر کی تاریخ پرانی ہے اور یہی دونوں ملکوں کے تعلقات میں روز بروز فروغ کا باعث ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے قاضی عسکر نے کہا کہ دشمن نے مشرق وسطی کے خلاف سازش تیار کررکھی ہے جس کا مقابلہ کرنے کےلئے عالم اسلام میں اعتدال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
سیدعلی قاضی عسکر نے دہشتگردوں کے حامیوں کی کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے دہشتگردوں کو جنم دیا ہے وہی اس کے خطرے سے دوچار ہوگئے ہيں اور تکفیریوں سےجنگ پر اتر آئے ہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے باوجود، فلسطینی استقامت کامیاب ہوئي ہے۔
اس موقع پر الجزائر کے حاجیوں کےسرپرست احمد سعید نے کہا کہ حج، مسلم امۃ کی علامت ہے اور مسلمانوں کو باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لئے اس موقع سے بخوبی فائدہ اٹھاناچاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button