پاکستان

سیلاب متاثرین کو امدادی اشیاء کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے، علامہ عارف واحدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ہدایت ٹی وی کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور شیعہ علماء کونسل کی متاثرین کے لیے ریلیف کے بارے میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس سال کا سیلاب وطن عزیز کے چند بڑے سیلابوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے بڑے ییمانہ پر تباہ کاری ہوئی، لوگ بےگھر ہوئے، سامان اور مویشی ڈوب گئے۔ اب تک زیادہ تر تباہی پنجاب کی طرف ہے مگر دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقے مکمل ڈوب گئے ہیں، اب ہم دو مرحلوں میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں، فوری طور پر لوگوں کو ضرورت کے مطابق راشن، میڈیکل کی بنیادی ضروریات، مویشیوں کا چارہ، کیمپ، بستر اور دیگر فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد بھجوانی شروع کر دی گئی ہے۔ دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، اس کے علاوہ سیلاب کے بعد بحالی کام کام جو بہت وسیع ہو گا، ھم نے سیلاب کے آغاز پر ہی علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے ملک میں امدادی اور ریلیف کیمپ لگانے کا اعلان کیا تھا، بہت سی جگہوں پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔ مخیر حضرات بھرپور تعاون کریں، خاص کر بیرون ملک مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ سب ملکر امداد بھیجیں تاکہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد روانہ کی جا سکے اور اگلے مرحلے پر بحالی کا مرحلہ بھی جلدی شروع کیا جا سکے، علما کرام سے بھی اپیل ہے کہ لوگوں کو اتنی وسیع تباہی کی طرف متوجہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button