پاکستان

صوفی کرام کی سرزمین پر تکفیری سوچ غالب۔

یوں تو سندھ صوفی کرام  کی سرزمین کہی جای ہے لیکن اب یہاں تکفیری اور طالبان سوچ بہت تیزی سے سر اٹھا رہی ہے، کچھ دن قبل ہونے والے کراچی نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تحقیقات کے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی نیوی ڈاکیارڈ پر حملے میں سندھی طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، حملے میں مارے جانے والا ایک دہشتگرد اویس جھاکرانی سندھی تھا جو کہ سندھ کے ایک اعلیٰ پولیس افسر علی شیر جھاکرانی کا بیٹا تھا۔مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگرد اویس جھاکرانی کے گھر سے پولیس نے ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا ہے جس میں سے پولیس کو کچھ اہم معلومات حاصل ہوئیں ہیں جن کے مطابق اویس جھاکرانی کے تعلق اسی گروہ سے ہے جس نے 14 اگست کو کوئٹہ ائرپورٹ پر دہشتگرد حملہ کیا تھا،اطلاعت کے مطابق اویس جھاکرانی کے روابط عالمی سطح کے دہشتگرد تنظیموں سے بھی تھے۔ اویس جھاکرانی کے مارے جانے کے بعد پولیس نے سندھ کے بیشتر علاقوں مین چھاپہ مار کاروائی بھی کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد بھی  گرفتار کئے ہیں۔ سندھی طالبان کے سامنے اجانے کہ بعد یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ صوفیوں کی دھرتی سندھ اب خطرے میں ہے اور اس کو بچانے کے لئے ہر پاکستان شیعہ سنی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button