پاکستان

شیعت نیوز کو بند کرنے کی سعودی نواز حکومت کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعت نیوز کو بند کرنے کی سعودی نواز حکومت کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفریشیعت نیوز۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے طالبان نواز حکومت کی جانب سے شیعت نیوز کے پیج کو بن کرنے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ شیعت نیوز کو بند کرنے کے سعودی نواز حکومت کا فیصلہ شیعت نیوز کے پیج کو نہیں بلکہ حق اور مظلوموں کی آواز کو بندکرنے کے مترادف ہے اور حق کی آواز کو کبھی پابندیوں سے نہیں دبایا جاسکتا۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ سعودی نواز حکومت ملک میں طالبان کے اجینڈے کو پائے تکمیل تک پہنچا رہا ہے اور آئے روز ملک کے ہر کونے میں ملت تشیع کا خون بہایا جارہا ہے اب نہایت بزدلی اور شرم کی بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی مظلوموں کی آواز کو بلند کرنے والی پیجز کو بھی بند کیا جارہا ہے جو حکومت کی بوکھلاہٹ اور طالبان نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button