شدت پسندی سے بچو،علماء پر مشتعمل شوریٰ بناؤ، طالبان کے داعش کو مفت مشورے

14 جولائی, 2014 09:23

ttp isilعراق اور شام میں سرگرم ISISکے اعلان خلافت کے بعد افغان اور پاکستانی طالبان میں یہ نئی پیشرفت موضوع بحث بن گئی ہے، اگرچہ طالبان کے کسی بھی نمایاں گروپ نے تاحال داعش کے اعلان خلافت کی حمایت نہیں کی لیکن اس کی واضح طور پر مخالفت بھی نہیں کی گئی ۔اب شام اور عراق کے معاملے پر پہلی مرتبہ افغان طالبان نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔

طالبان کے داعش کا مشورے
خبر رساں ایجنسی ”رائیٹرز“ کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پر شام اور عراق میں سرگرم جنگجوﺅں کے لئے جاری کئے جانے والے ایک پیغام میں مسلمانوں پر شدت پسندی سے بچنے اور متحد رہنے کیلئے زور دیا گیا ہے ۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ پیغام داعش کیلئے جاری کیا گیا ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہتر ہے کہ شام میں اختلافات کے حل کیلئے تمام جہادی گروپوں، ماہرین اور علماء پر مشتمل ایک شوریٰ کونسل بنائی جائے۔ یہ بھی کہا گیا کہ مسلمانوں کو آپسی تنازعات اور جھگڑوں سے بچنا چاہیے اور اپنی آراءکو دوسروں کی آراءسے بہتر نہیں سمجھنا چاہیے۔رائٹرز کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈروں میں ISIS کے حوالے سے مختلف آراءپائی جاتی ہیں تاہم جہاں بیشتر گروہ البغدادی کو اپنا رہنما نہیں سمجھتے وہیں گروپ بندی کے خوف سے اس کے خلاف بھی بات نہیں کی جاتی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دو غیر معروف شدت پسند گروپوں نے البغدادی کی حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن ان گروپوں کی موجودگی اور طاقت کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

12:39 صبح جولائی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔