امام حسن (ع) نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا، اطہر عمران طاہر

14 جولائی, 2014 09:15

atherimranامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے ولادت امام حسن ؑ کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن (ع ) نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا۔ اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسن (ع) ایک عظیم معاہدہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کو عشرہ قرآن و امامت کے نام سے منا رہی ہے، امام حسن ؑ کی ولادت کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جشن ولادت امام حسن (ع) منایا جائے گا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ امام حسن (ع) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرہ میں امن و سلامتی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

11:13 شام جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔