پاکستان

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملے کھلی بربریت ہیں، اطہر عمران

ather5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملے کھلی بربریت ہیں اسرائیلی حکومت نے 3 صیہونیوں کے اغواء و قتل کی داستان گھڑ کر غزہ پر اپنے حملوں کے لئے جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ اس داستان کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہوئی اور حماس نے بھی الزام کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل کی یہ سازش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او اس سال بھی ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائے گی یوم القدس غیرت مند مسلمانوں کو اپنے مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں کی داد رسی کے لئے آواز بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی غاصب اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button