اسکردو مسجد سانحہ میں گرفتار افراد کیخلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کی کاپی

اسکردو مسجد سانحے میں گرفتار نوجوانوں کے خلاف ایس او اسکردو تھانہ کی جانب سے کاٹی گئی ایف آئی آر کی کاپی حاصل کر لی۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو نے جب مسجد کو منہدم کیا اور علم پاک کی شان میں گستاخی کی تو موقع پر موجود جوانوں نے انہیں مذہبی منافرت نہ پھیلانے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے کو کہا، تو ڈپٹی کمشنر اسکردو نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی اور اپنے عزم کا اعادہ کرتے رہے۔ اس پر ڈی سی اور جوانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ وہ جائے وقوعہ سے چلے گئے اور ایس ایچ کے ذریعے سنگین دفعات عائد کر کے 9 کے قریب جوانوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ رات کے آخری پہر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پائمال کر کے جوانوں کو گرفتار کیا۔ ان جوانوں کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کی کاپی اپنے محترم قارئین کی خدمت میں پیش ہے








