پاکستان
تکفیری دیوبندی دہشتگرد کا حساس ادارے کی گاڑی پر خودکش حملہ 5ہلاک
پاکستان میں حساس ادارے کی ڈبل کیبن گاڑی پرخود کش حملے میں 2 آفیسروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئےہیں ۔
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح راولپنڈی میں فتح جنگ ریلوے پھاٹک کے قریب سے حساس ادارے کی ڈبل کیبن گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک ایک خود کش حملہ آور اس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں حساس ادارے کے 2 آفیسروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے دہشتگردانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ۔ اس حملے کی پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے مذمت کی۔
واضح رہے کہ طالبان اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد طالبان نے اس ملک کی سکیورٹی فورسز اوراہم مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔