بے گناہ افراد کے بدلے ایک ہزار تکفیری دہشتگردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا ہے ۔رحمان ملک

شیعت نیوز مانیٹرنگ ۔۔۔سابق وذیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کے بے گناہ افراد کے بدلے ایک ہزار تکفیری دہشتگردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا ہے ۔لگتا ہے طالبان ایک ہزار کا لشکر رہا کراکے اسے کسسی مشن پر بھیجنا چاہتے ہیں ۔اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کے حکومت طالبان کے جھانسے میں نہ آئے اور مذاکراتی عمل میں ملکی سلامتی کو پیش نظر رکھاجائے۔سابق وزیر ڈاخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔انہوں نیکہا بلاول بھٹوکی دلیرانہ سیاست نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں








