ایبٹ آباد، دوران مجلس سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کا امام بارگاہ کا محاصرہ، عزادار زخمی

07 اپریل, 2014 08:28

abtabadایبٹ آباد کے نواحی علاقے کاکول میں کالعدم فرقہ پرست اور دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے مجلس عزاء میں شرکت کے لئے آنے والے عزادار کو زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایام فاطمیہ (ع) کے سلسلہ میں امام بارگاہ تکیہ حسین (ع)، بے وطن سرکار، کاکول میں مجلس عزا جاری تھی کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے امام بارگاہ کے سامنے کھڑی مشتبہ گاڑی کو روکا، جس پر سپاہ صحابہ کی ڈنڈا بردار فوج نے امام بارگاہ کا محاصرہ کر لیا اور مجلس میں شرکت کے لئے آنے والے عزادار نوازش علی شاہ سکنہ کاکول کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی نوازش شاہ کو قریبی کمپلیکس اسپتال پہنچا دیا گیا تاہم واقعہ کی ایف آئی آر اب تک درج نہیں کی گئی۔

8:49 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔