شرپسندوں کو گرفتار کرنیکی بجائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، آغا راحت حسینی

05 اپریل, 2014 08:30

rahatامام جمعہ والجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے بجائے معصوم اور بیگناہ لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے جو کہ نہایت افسوسناک اور شرمناک فعل ہے۔ تعصبات سے ہٹ کر کام کیا جائے تو گلگت بلتستان میں امن ہی امن ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں ایک نئی وحدت قائم ہوئی ہے۔ اس کی جتنی بھی حمایت کی جائے کم ہے۔ عوام کو چاہیئے کہ ان کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں، یہی علاقہ کے اندر امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی بھی بھرپور حمایت کی۔

9:00 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔