علامہ ناصر عباس جعفری سکردو کے 5 روزہ کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سکردو کے پانچ روزہ کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ کارکنوں اور ذمہ داران نے ان کا بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری گذشتہ ہفتے سکردو کے پانچ روزہ دور پر گئے تھے، جہاں انہوں نے سکردو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علماء کرام اور مختلف عمائدین سے ملاقاتیں کیں، سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے 18 مئی کو بلتستان کی سرزمین پر عظیم الشان جلسہ منعقد کرنیکا بھی اعلان کیا۔ اپنی پریس کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین جی بی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اٹھارہ مئی کو اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔








