پاکستان

پنجاب میں دہشتگردوں کے 174ٹھکانوں کی نشاندہی ، آپریشن کی منظوری دیدی گئی

punjab mabپنجاب میں دہشتگردوں کے 174ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد صوبائی حکومت نے آپریشن کی منظوری دیدی ، حساس ادارے اورپولیس مشترکہ طورپر آپریشن کریں گے اور ٹارگٹڈ آپریشن سے قبل کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ باخبر ذرائع نے بتایاکہ انٹیلی جنس رپورٹ میں محکمہ داخلہ پنجاب کو صوبے میں موجود دہشتگردوں 174ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی تھی جہاں دہشتگردرہتے ہیں یا وہاں سے حملوں میں معاونت کی جاتی ہے ذرائع نے بتایاکہ بیشتر ٹھکانے جنوبی پنجاب میں ہیں ، مکمل رائیکی کے بعد آپریشن ہوگا ، حساس ادارے اور پولیس مشترکہ طورپر حصہ لیں گے اور اِس ضمن میں صوبائی حکومت نے منظوری دیدی ہے ۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ ٹھکانے ٹریس کرکے کئی نیٹ ورک توڑے ، گرفتارملزم اہم شخصیات پر حملوں کا ارادہ رکھتے تھے ، متعلقہ اداروں کو مخصوص مقامات پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button