پاکستان

کراچی:ناظم آباد گول مارکیٹ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ تاجر حید ر ذولفقار شہید

zulfiکراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ناظم آباد کے علاقے گول مارکیٹ میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے چائے کی پتی کے تاجر حیدر ذولفقار والد فقیر محمد شہید ۔اطلاعات کے مطابق تکفیری کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ گول مارکیٹ میں موجود اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔حیدر زولفقار کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔شہید کی جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ منتقل کردیاگیا ۔شہید کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button