حکمرانوں نے کرائے کے قاتل بھیج کر شیعوں کو قتل کرایا، یہ پاکستان کیلئے بہتر نہیں، علامہ ساجد نقوی

31 مارچ, 2014 08:46

sajuمینار پاکستان دور ہے نہ اسمبلی سکرٹریٹ، کنفرم کرتا ہوں لوگ بھیج رہے ہو اور بھیج بھی وہاں رہے ہو، جہاں شیعوں کے ساتھ مقابلہ ہے، تو انکار کیوں کرتے ہو۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے مدرسہ جامعۃ الفاطمہ زہرا (س)، راجن شاہ بستی توحید میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سربراہ اسلامی تحریک کا کہنا تھا کہ حکمراں متوجہ رہیں کہ یہ پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہے اور نہ ہی ملک کی سلامتی کے لیے بہتر ہے، میں نے دیکها جو پچھلے دنوں یلغار ہوئی ہے حکمرانوں کی طرف سے، کچھ حکمرانوں نے یہاں سے کرائے کے قاتل بھیج کر وہاں شعیوں کو قتل کروایا، ابھی پھر یلغار ہے، تحفے تحائف بھیجے جا رہے ہیں، کیا پیغام دے رہے ہو پاکستان کی عوام کو؟ کل کوئی بھی اٹھ کر قاتلوں کے گروہ بنا سکتا ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ابھی صورتحال مشکوک ہے، مگر ہم پریشان نہیں۔ انہوں ملت جعفریہ سے کہا کہ میں اس نازک دور میں آپکو آمادہ کرتا ہوں، تیار و ہوشیار رہو۔ دورہ لیہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان لیہ کے مقامی رہنماؤں سمیت صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی بھی موجود تھے۔

6:34 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔