جنوبی پنجاب لشکر جھنگوی کا گڑھ ہے، حکومت فی الفور کارروائی کرے، حاجی عدیل احمد

31 مارچ, 2014 08:40

haji adeelعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی عدیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات نتیجہ خیز ہوتے نظر نہیں آ رہے، جنوبی پنجاب لشکر جھنگوی کا گڑھ ہے حکومت ان کے خلاف فی الفور کارروائی کرے۔ وہ ایک خبر رساں ادارے کیساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے کمانڈر چھوڑنے کیلئے تو بضد ہیں لیکن سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹوں کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے کیونکہ لشکر جھنگوی کا جنوبی پنجاب میں گڑھ ہے، حکومت کو چاہئیے کہ ان کے خلاف فی الفور کارروائی کرے۔

3:42 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔