پاکستان

کراچی:کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت)ایک بار پھر ذلیل، بریلوی علماءکانفرس میںبلانےسے انکار کردیا

sunni conferenceشیعت نیوز ۔کراچی نشترپارک میں بریلوی اہل سنت علماء کی جانب سے ہونےوالی اتحاد اہلسنت کا نفرس میں سنی مکتب فکر کے علماء و عمائدن کوشرکت کی دعوت دی گئی ۔ لیکن جب کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت)کے مولانا اورنگریب فاروقی نے اہلسنت علماء کرام سے رابطہ کیا اور کہا کہ اس کانفرس میںشریک ہونےکی دعوت دی جائے،تو سنی علماء کرام نے مسترد کردیا اور کہا کہ اہلسنت والجماعت ایک دہشتگرد تنظیم اور دہشتگردوں کا ٹولا ہے، جو کہ بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں بھی ملوث ہے،انکا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں اوراہل سنت بریلویوں کا نام استعمال کررہی ہیں۔ 

تکفیری دہشتگرد کا لعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت)کو اہل سنت علماء سے مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اہل سنت کا دہشتگردوں سے کوئی تعلق نہیں یہ فقط ایک مفاد پرست ٹولہ یہ جو سعودی امداد پر ملک پاکستان میں شیعہ سنی فساد کرانے میں سر گرم ہے اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں بھی ملوث ہے۔
نشتر پارک میں اتوار کو ہونے والی اتحاد اہل سنت کانفرنس جس میںبریلوی اہل سنت کے علماءیہ بات واضح کر دیں گے کہ اہل سنت کسی دہشتگردی میں ملوث نہیں جبکہ چند ڈالروں اور سعودی ریال پر پلنے والے دہشتگردجو اہل سنت کا نام استعمال کر کے دنیامیں اسلام کا نام بدنام کر رہے ہیں انکا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء پاکستان کی جانب سےمنعقد کی جانے والی اتحاد اہلسنت کانفرنس میں دنیا بھرسے آئے ہوئے علماء اہل سنت عمائدین و اکابرین اور ۳۰ سے ذائد اہل سنت تنظیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button