پاکستان

شیعہ علماء کونسل کے ہمدرد کا شیعت نیوز کے نام کھلا خط

شیعہ علماء کونسل کے ہمدرد کا شیعت نیوز کے نام کھلا خطشیعت نیوز کا پانے آغاز سے یہ ہی نصب العین رہا ہے کہ ملت تشیع میں اتحاد و وحدت کا فروغ ہو اور دشمن کے خلاف میڈیا وار میں ملت تشیع کا نہ صرف بھرپور دفاع کیا جائے بلکہ دشمن کے مکروہ چہرے اور اس کے ناپاک عزائم کو ملت کے سامنے آشکار کیا جائے۔ اسی لئے شیعت نیوز نے ہمیشہ حوصلہ افزائی و تعریف کو اپنے کام میں بہتری لانے کا سبب جانا وہیں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو ہمیشہ کھلے دل سے نہ صرف تسلیم کیا بلکہ اپنے قارئیں کی خدمت میں بھی پیش کیا۔

آج شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک ہمدرد کا شیعت نیوز کے نام کھلا خط اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہے ، اسی خط کا لنک بھی نیچے دیا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی تصدیق کرنا چاہے کہ خط میں کوئی کمی یا اضافہ تو نہیں کیا گیا تو وہ کرسکتا ہے۔حتی کہ ہم اس خط میں استعمال ہونے والے نازیبا الفاظ اور جملوں میں بھی رد و بدل نہیں کررہے جو ہمارے خیال میں کسی بھی اسلامی تنظیم کا ہمدرد یا کارکن کہلانے والے کو زیب نہیں دیتے۔

ہم اپنے قارئین کو منصف بناتے ہوئے اس خط کو شائع کر رہے ہیں ، آپ ہمیں اپنی آراء و تبصرے مندرجہ ذیل ایمیل پر بھیج سکتے ہیں۔

شیعیت نیوز کے نام کھلا خط
لچھن تمہارے اکثر لدھیانوی کے سے ہیں
تم نے کیا جو کام وہ دشمن نہ کرسکا
تم نے شیعیت کی چول کو جڑ سے ہلا دیا
تم نے وحدت مسلمین کو خوں میں نہلا دیا
فیس بک ایک بہت بڑی چوپال کا نام ہے وہاں ہرآدمی ہر معاملہ پر انتہائی آزادی سے بولتا ہے ، اس لیے چھوٹے دل و دماغ کے لوگوں کو فیس بک کا رخ نہیں کرنا چاہیے ، اور اگر فیس بک پر پوسٹنگ کرنے والوں میں برداشت کا مادہ بلکل بھی نہیں ہے تو ان کو اپنی کوئی بھی چیز فیس بک و دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے ہر صورت میں پرہیز کرنا چاہیے فیس بک و سو شل میڈیا پر اکثریت جعلی اکاؤنٹس سے ہی آتی ہے مگر باتیں و تبصرہ کسی کا بھی جعلی نہیں ہوتا یہ ہر آنے والے کے دل و دماغ (چاہے وہ رحمانی ہو یا شیطانی ) کی سچی آواز ہوتی ہے ، تمہارا ظرف جب اتنا ہی چھوٹا تھا تو فیس بک و سو شل میڈیا پرتشریف لانے کو کس نے کہا تھا ، تم نے اپنی ویب سایٹ پر (تحریک جعفریہ کی تباہی و اس کے اس کے اسباب کے عنوان ) جو دہشت گردی کی ہے ، وہ تمھاری اور تمہارے ماسٹرز کی انتہائی بزدلی کی اعلیٰ ترین مثال ہے، تم لوگوں میں اگر ہمت ہے تو اس مضمون کو فیس بک پر پوسٹ کرکے دیکھو ذرا – اس مضمون سے تم نے کچھ تیر یا تفنگ نہیں مار دیا ہے ، بلکہ قوم پر اپنے سرپرستوں ، یعنی اس باغی گروہ جس کو مجلس وحدت مسلمین کہا جاتا ہے ( با لکل معاویہ کی طرح کہ جس نے سنت رسول (ص ) کی دھجیاں اڑا کر اپنے ٹولہ کا نام اہل سنت رکھا تھا ، اسی طرح اس باغی گروہ کو بنانے والے شخص نے قوم شعیہ کی وحدت کا جنازہ نکالتے ہوے اپنے گروہ کا نام وحدت مسلمین رکھا ہے ) ، تمہارا یہ باغی گروہ بالکل مثل بنوعباس ہے ، سپاہ یزید و صحابہ و طالبان ، یہ سب تو وہ ہیں کہ جو اپنے اسلاف کی طرح مولا امیر المومنین علیہ السلام کی دشمنی میں شیعیان علی کی گردنیں اڑا رہے ہیں مگر تم اور تمہارے اس باغی گروہ نے نظریہ ولایت فقہیہ پر قدم جماے رکھنے والوں کے پیروں کے نیچے سے زمین کھیچ لی ہے ، ان پر نظریاتی زندگی تنگ کر کے شیعیان علی کی کمر توڑ دی ہے ، اس باغی گروہ نے پاکستان کی شہید پرور قوم کی پیٹھ میں ایسا چھرا گھونپا ہے کہ جس کی مثال دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں موجود شعیہ معاشرہ میں نہیں ملے گی ، اس باغی گروہ نے پاکستان کے انتہائی بزرگ شعیہ علماء و فقہاء کی برس ہاہ برس کی ،— کسی کی ساٹھ سال ، کسی کی پچاس سال ، کسی کی چالیس سال ،— محنتوں کو صرف اور صرف اس باغی گروہ نے بغض معاویہ میں ، تمام بزرگ شعیہ قیادت کو نیچا دکھانے ، ان کو محب وطن پاکستانی ہونے کی سزا دینے ، اور غیر ملکی بیورو کریسی سے بھاری معاوضہ لینے کی خاطر تباہ و برباد کر کےرکھ دیا – اس باغی گروہ کی وجہ سے شعیہ قوم کے وہ لوگ جو بزرگ قائدین کی بڑی محنتوں کے بعد غیر نظریاتی سے نظریاتی شعیہ بن جانے کی طرف گامزن تھے اور بن چکے تھے ، الٹے پاؤں جانے پر مجبور ہوگیے ، اور آج یہ لوگ اس مقام سے بھی دور چلے گیے ہیں کہ جس جگہ سے انقلاب اسلامی نے آغاز کیا تھا ،-
مسٹر شیعیت نیوز یہ کھلا خط تمہارے اس آرٹیکل کا جواب نہیں ، بلکہ پیش لفظ ہے ، یہ تو تمھاری اس حرکت کا جواب ہے کہ جو تم نے فرمائی ہے ، اس مضمون کا جواب دینا تو اب حق بن چکا ہے ، کہ جوانشاللہ آ کے رہے گا ، کیونکہ حق نے تو ہر حال میں آنا ہوتا ہے ، باطل کو نیست و نابود کرنے کے لیے –

شیعہ علماء کونسل کے ہمدرد کا شیعت نیوز کے نام کھلا خط

آخری بات — وہ یہ کہ قوم کے حقیقی باپ کو لا وارث و کمزور سمجھنے کی غلطی ہرگزمت کرنا ، تم راقم الحروف کو حلال زادہ مت سمجھنا اگر وہ جھوٹ بولے کہ قوم کے اس باپ کو ولی فقہیہ تو دور کی بات ، اس وقت تو اس کو حضرت امام زمانہ عجل الله فرجہ الشریف کی محکم تائید حاصل ہے – اور سنو یہ قوم کے اس باپ کا لطف و احسان ہے تمہارے اوپر کہ تم لوگ اور یہ باغی گروہ آج نظر آرہے ہو ، اپنی بغاوتوں کو یہیں روک لو ورنہ دنیا و آخرت میں تم لوگوں کا انجام انتہائی برا ہوگا – انشاللہ

https://www.facebook.com/photo.php?v=288111621346243&set=vb.126403864183687&type=2&theater

متعلقہ مضامین

Back to top button