پاکستان

مولانا سمیع الحق پاکستانی عوام کے نہیں اسلام دشمن طالبان کے ترجمان ہیں، اطہر عمران

ather5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے مولانا سمیع الحق کے حالیہ میڈیا پر جاری کردہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے اس بیان کہ جو آپریشن کی بات کر رہے ہیں ان کے بریگیڈ بنا کر طالبان سے مقابلہ کے لئے بھیجا جائے پاکستانی عوام بالخصوص شہداء کے خانوادوں کے خلاف سازش اور ان کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک جو پاکستان کے وجود اور دستور کو نہیں مان رہے تھے، جن کے ہاتھ 60 ہزار سے زائد معصوم لوگوں کے خون سے رنگین ہیں، وہ کیسے ہمارے بھائی اور وطن دوست ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، ان کی وکالت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مولانا کو ایسے بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ ان کے اس نامناسب بیان سے ناصرف پاکستانی عوام بلکہ شہداء کے لواحقین کے دلوں پر کیا گزرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر نہتے عوام کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور مولانا سمیع الحق پاکستانی عوام کے نہیں بلکہ اسلام دشمن طالبان کے ترجمان ہیں۔ اس بیان پر مولانا کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button