پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، علامہ عارف واحدی

arif wahidiگلگت بلتستان کے رواں برس ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے۔ ماضی میں ہم نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی تھی، انشاءاللہ اس بار بھی حکومت بنائیں گے۔ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی دفتر راولپنڈی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرکے انتخابی منشور کا اعلان کریں گے۔ ہرحلقے سے امیدوار رابطے میں ہیں، جن میں کچھ سیاسی پارٹیوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی میں جب ہماری حکومت تھی، ہم نے گلگت بلتستان کے ہر ایشو کو ہر فورم پر اٹھایا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ ہمارا ہدف گلگت بلتستان میں امن و امان قائم کرنا اور محبت و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اور ایک مضبوط حکومت کا قیام اور علاقہ کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button