پاکستان

پاکستانی طالبان دہشت گردوں کا شام میں موجودگی کا اعتراف

pakistan talibanپاکستانی طالبان دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے طالبان دہشت گرد شام پہنچ کر شام کی حکومت کے خلاف جاری خانہ جنگی میں جنگ میں مصروف ہیں، شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ پر نشر ہونے والی ایک خبر میں طالبان دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے پاکستانی طالبان دہشت گردوں کا ایک گروہ شام میں شامی حکومت کے خلاف لڑائی میں حصہ لے رہا ہے۔
شام بھیجے گئے پاکستانی طالبان دہشت گردوں کے ایک ترجمان عبد الراشد عباسی نے بتایا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی ایک کھیپ پاکستان سے شام بھیجی گئی ہے جو شام میں دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔
طالبان دہشت گرد وں کے ترجمان نے مقامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان دہشت گردوں کی ایک اور کھیپ جس میں ایک سو بیس دہشت گرد شام بھیجے جائیں گے اگلے ہفتے بھیجے جانے کی توقع ہے ۔
واضح رہے کہ شام میں گذشتہ دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور دنیا بھر سے ناصبی تکفیری دہشت گرد شام جا رہے ہیں اور شامی حکومت کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں تاہم پاکستانی طالبان دہشت گردوں کی جانب سے دعویٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی ناصبی تکفیری طالبان دہشت گرد شام جا کر شامی حکومت اور عوام کے خلاف قتل و غارت میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد میں موجود الجزیرہ ٹی وی کے ایک خبر نگار کمال حیدر کاکہنا ہے کہ پاکستانی طالبان دہشت گردوں کاکہنا ہے کہ عرب ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی درخواست پر پاکستان سے سیکڑوں دہشتگرد شام بھیجے جا رہے ہیں جو وہاں جا کر شامی حکومت کے خلاف جنگ میں شریک ہوں گے۔
کمال حیدر کاکہنا ہے کہ شام میں موجوف فری سیرین آرمی اور القاعدہ دہشت گردوں کے مابین آپس میں لڑائی بھی شروع ہو چکی ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی طالبان دہشت گرد شامی حکومت کے خلاف جنگ میں شریک ہیں یا پھر آپس کی لڑائی میں القاعدہ کی مدد کے لئے پہنچ رہے ہیں۔
کمال کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں القاعدہ کے دہشت گردوں نے عراق میں موجود فری سیرین آرمی کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور کمانڈر کو قتل کیا ہے جس کے بعد دونوں ناصبی تکفیری گروہوں کے مابین لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button