پاکستان

وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات

gilgit sajid naqviوزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے وزیراعلٰی نے علامہ ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان کی تازه ترین سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے قانون کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور ملک کا استحکام عدل و انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے سے ہی بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے اور بعض قوتیں اپنی منفی سوچ اور تخریبی کردار کے ذریعے جلتی پر تیل ڈالنے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پوری قوم کو یکجا ہو کر ایسی ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، چند سازشی عناصر فرقہ واریت کی آڑ میں مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ باہمی رواداری اور اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنا کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اور گلگت بلتستان کی فضاء کو بھی اتحاد و وحدت کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے، جس میں مقامی علماء کرام بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button