پاکستان

لاکھوں بحرینی عوام کے قاتل شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف اور آرمی چیف کا استقبال

لاکھوں بحرینی عوام کے قاتل شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف اور آرمی چیف کا استقبالشیعت نیوز (اسلام آباد) لاکھوں بحرینی عوام کے قاتل بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سعودی عرب کے ریالوں پر پلنے والے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں ان کا وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا ء خواجہ آصف، پرویز رشید اور احسن اقبال بھی موجود تھے جبکہ مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اپنے 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم اور صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی اور عالمی امور زیر غور آئیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بحرین کے بادشاہ کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 4 دہائیوں میں بحرین کے بادشاہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دوسری جانب تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بحرین کے شاہ نے پاکستان سے بحرین میں چلنے والی عوامی تحریک کو کچلنے کیلئے مدد مانگی ہے اور یہ دورہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی حکومت کیا اپنی فوج کو کرائے پر بحرینی شاہی حکومت کی غلامی اور سرزمین بحرین پر بے گناہ نہتے عوام کے قتل عام کیلئے بھیجتی ہے یا نہیں، لیکن اس ساری صورتحال میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بحرین میں اپنی فوج کو ایک نئی جنگ میں جھونکنے کے بجائےوطن میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button