پاکستان

مجلس وحدت مسلمین لاہور کا پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ

مجلس وحدت مسلمین لاہور کا پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہشیعت نیوز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سندھ خیرپور میں لبیک یارسول اللہ ص کانفرنس کو رکوانے کے لئے کالعدم تکفیری گروہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ، کارکنوں پر حملے کر کے 10 کارکنان کے زخمی اور صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی سمیت 100 سے زائد کارکنان کی گرفتاری کیخلاف پیپلز پارٹی سیکرٹریت فیصل ٹاون لاہور کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسنین عارف کا کہنا تھا کہ خیر پور میں یارسول اللہ ص کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی وحدت کا عملی اظہار ہے تا کہ اسلام دشمن طاقتوں پر یہ حقیقت آشکار ہو جائے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی جسد واحد کی طرح ہیں اور کوئی بھی طاقت اس بے مثال اتحاد میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی لیکن سندھ حکومت اس کو روک کر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بروز اتوار کی اس کانفرنس کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے رکھی تھی اور اس میں شرکت کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت ملک بھر سے شیعہ سنی تنظیمیں خیر پور پہنچانا شروع ہو گئی ہیں اور اب سندھ حکومت اس اتحاد سے خائف ہو کر روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہی۔ اگر حکومت سندھ باز نہ آئی تو اس کا انجام وزیر اعلی سندھ کی برطرفی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ پھر یہ کانفرنس صرف خیر پور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ سندھ کے کونے کونے میں حکومت سندھ کے خلاف مظاہرہ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ علامہ حسن ہمدانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور میں ریلی کے گرفتار ستر سے زائد منتظمین کو فوری رہا کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر حکومت اور ملت تشیع کے درمیان نہ تھمنے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں اور ہمیں پُر امن ہی رہنے دیا جائے۔ انتظامیہ کے اہلکاروں نے حکومت سندھ کی ایما پر ان جھنڈوں کی توہین کی جن پر یا رسول اللہ ص درج تھا۔ اس حکومتی اقدام کے خلاف وزیر اعلی سندھ اور خیرپور انتظامیہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ سندھ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ مسلسل جاری ہے جو سندھ حکومت کے متعصبانہ رویہ کی دلالت کرتی ہے جو اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پورے ملک سے قافلے خیر پور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ کانفرنس ہر حال میں ہو گی۔ اگر کسی نے قومی وحدت کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ پھر سنگین نتائج کے لیے بھی تیار رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button