پاکستان

احرار الہند نے اپنی ہم مسلک جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے جلسے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

احرار الہند نے اپنی ہم مسلک جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے جلسے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلیشیعت نیوز (فاٹا) تحریک طالبان کے مسلح گروپ احرار الہند کے سربراہ عمر قاسمی نے پشاور کے علاقے سربند میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے اور کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے جلسے کے قریب حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے حکومت سے مذاکرات میں ہماری مرضی نہیں ہے، ہم کسی بھی صورت حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام ہم حملے جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور ان واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ اس صورتحال پر دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ طالبان نے حکومت سے مذاکرات کے نام پر اپنے تمام گروپس کی تشکیل نو کا کام شروع کیا ہے، مذاکرات کے نام پر طالبان حکومت کو بیوقوف بنا رہے ہیں، حکومت اگر ملک میں دہشت گردی پر قابو پانا چاہتی ہے تو اسے فوری ان کے خلاف فوجی آپریشن کے آپشن پر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button