پاکستان

سندھ حکومت ہوش کے ناخن لیں،اور عاشقان رسول کے صبر کا امتحان نہ لیں،شیعہ ایکشن کمیٹی

سندھ حکومت ہوش کے ناخن لیں،اور عاشقان رسول کے صبر کا امتحان نہ لیں،شیعہ ایکشن کمیٹیشیعت نیوز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنماوں کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت خیر پور میں عاشقان رسول ﷺ کے ساتھ ظلم و زیادتی کر رہی ہے اور یک طرفہ کاروائی کر رہی ہے،ہم حکومت سندھ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مجلس و حدت مسلمین کے رہنما اور کارکنوں کو جلد رہا کریں ورنہ حالات کی تمام ترذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔ علامہ مرزا یوسف اور دیگر شیعہ رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی کر نے کے بجائے ان کے خلاف کاروائی کریں جو پر امن کانفرنس میں رکاوٹ کھڑی کرر ہے ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب خیرپور میں کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد کارکنوں نے لبیک یا رسول للہ کانفرنس کی تیاری میں مصروف بے گناہ نوجوانوں پر فائرنگ کر کے ۹ جوانوں کو زخمی کیا تھا مگر سندھ حکومت کی جانب سے ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے عاشقان رسول کو گرفتار کرنا اور لبیک یا رسول للہ ﷺ کانفرنس پر پابندی لگانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا سندھ حکومت نے لبیک یا رسول للہ کانفرنس پر پابندی لگا کر اور دہشت گردوں کو کھلی آزادی دے کر دراصل توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ہم تمام عاشقان رسول حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کی وہ جلد از جلد دہشت گردوں اور فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے والوں کو گرفتار کریں اور بے گناہ اسیروں کو جلد رہاکریں ورنہ تمام ملک سے عاشقان رسول خیرپور کی جانب مارچ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button