پاکستان

اہلسنّت کا کسی کالعدم دہشتگرد تنظیموںسے قطعاً کوئی تعلق نہیں، شاہ سراج الحق قادری

 اہلسنّت کا کسی کالعدم دہشتگرد تنظیموںسے قطعاً کوئی تعلق نہیں، شاہ سراج الحق قادریشیعت نیوز۔ پاکستان سنی موومنٹ کے چیئرمین شاہ سراج الحق قادری نے کہا ہے کہ اہلسنّت کا کسی کالعدم دہشتگرد تنظیم یا منفی سرگرمیوں سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، اصل اہلسنّت صوفیائے کرام کے ماننے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ملیر میں عظمت اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ سراج الحق قادری نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام ہی دین اسلام کے سفیر ہیں جنہوں نے رحمة اللعالین (ص) کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی فوز و فلاح کیلئے جدوجہد کی، یہی وجہ ہے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی و لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے نائب ناظم و اہلسنّت رضا کار کے آرگنائزر عرفان مصطفی قادری نے کہا کہ ملک اس وقت شدید بدامنی کا شکار ہے، سیرتِ مصطفیٰ (ص) پر عمل سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ فساد زدہ معاشرے کو سنوارنے کیلئے اولیاء کرام کی فکر و تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے۔ جماعت اہلسنّت سندھ کے ناظم علامہ اکرم سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء کاملین نے قرآن و شر یعت کی بنیاد پر روحانیت کا تعارف پیش کیا، آج ہم نے اسلاف کے نظریات سے عملی رہنمائی لینے کے بجائے ان کی عملی زندگی کو فقط کتابوں اور تقریروں کی زینت بنا کر محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو نظر انداز کرکے ہم صراطِ مستقیم سے بھٹک رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button