پاکستان

ڈی آئی خان کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ،مشتاق حسین زخمی

shia zakhmiپاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ  کے جنوب میں واقع شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم ملک دشمن جماعت کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن زخمی ہوگئے۔مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے کلاچی محلہ خدرخیل میں ایک الیکڑونک کی دوکان پر فائرنگ کرکے شیعہ مومن مشتاق حسین ولد منظور حسین کو زخمی کردیا ۔جنہیں بعد ازاں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کے کے خیبر پختون خواہ کا جنوبی حصہ شیعہ کمیونٹی کے لیے انتہائی متنازع سمجھا جاتا ہے۔ خیبر پختون خواہ کی حکومت طالبان ہمدرد ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنے والی معتدل قوتیں اکثر طالبان، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا نشانہ بنتے رہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button