پاکستان

کالعدم تحریک طالبان کے شاہ فیصل محسود کو سزائے موت سنا دی گئی

hangکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے شاہ فیصل محسود کو سزائے موت سنادی۔ شاہ فیصل محسود کو پولیس اہلکاروں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سات قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا بھی سناء شاہ فیصل محسود پر 2012 میں تھانہ تیموریہ کے ہیڈ کانسٹیبل ندیم عباسی اور کانسٹیبل ساجد کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا،مقتولین پولیس اہلکاروں کی لاشیں تھانہ منگھوپیر کی حدود سے برآمد ہوئیں تھیں۔
واضع رہے کہ نومبر دو ہزار تیرہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان کے سرکردہ اراکین پرسر کی قیمت ( ہیڈ منی ) مقرر کی گئی تھی ۔ جن میں ترجمان اعظم طارق ، شدت پسندمولوی عظمت اللہ محسود ، مفتی نور ولی ، مفتی نور سعید، مولوی شمیم محسود ، امیراللہ محسود، نصیرالدین محسود، شیر اعظم محسود، جلیل محسود، اسمعیل محسود اور شاہ فیصل محسود شامل ہیں جن کے سر کی قیمت تین لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button