پاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد فرار ہونے لگے، ایک دبئی پہنچ گیا

mafiyaپنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ کریک ڈاؤن کے پیش نظر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد نے شمالی وزیرستان کا رخ کر لیا جہاں وہ آصف چھوٹو کی سربراہی میں گروہ میں شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی خصوصاً فرقہ واریت کے واقعات کے بعد پولیس نے شیڈول چار میں رکھے گئے عناصر کی نگرانی کرنا شروع کر دی تھی۔ شیڈول چار میں جن افراد کا نام رکھا جاتا ہے وہ افراد پولیس کو بتائے بغیر نقل و حرکت نہیں کر سکتے۔ پولیس کی جانب سے گھیرا تنگ ہونے کے بعد کالعدم تنظیم کا ایک اہم رہنما عمران ساغر حال ہی میں دبئی فرار ہو گیا۔ وہ مبینہ طور پر 1990ء میں سیالکوٹ کے امام بارگاہ پر حملہ میں ملوث ہے۔ عمران ساغر نے لاہور ایئر پورٹ پر مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button