پاکستان

پروفیسر اصغر زیدی کی ٹارگٹ کلنگ تعلیم کا قتل اور قومی نقصان ہے۔مجلس وحدت مسلمین

namaz janazaکراچی (شیعت نیوز ) مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ پروفیسر اصغر زیدی کی ٹارگٹ کلنگ تعلیم کا قتل اور قومی نقصان ہے۔ پروفیسر اصغر زیدی کے قتل کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کے کراچی میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آپریشن کے باوجود مسلسل شیعہ با اثر افراد کو مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھنے والے معروف ماہر تعلیم پروفیسر اصغر زیدی کی نماز جنازہ کے موقع پر موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل، انچولی سو سائٹی میں ادا کردی گئی اس موقع پر علامہ عباس کمیلی ،مولانا حسین مسعودی،علامہ علی انور،علامہ نثار قلندی ،مولانا حسن ،شبر رضا سمیت شیعہ و سنی علماء و عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نماز جنازہ میں شامل افراد نے دہشتگردی مردہ باد، شیعہ و سنی بھائی بھائی ،طالبان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں پروفیسر اصغر زیدی کے جست خاکی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ کراچی میں شیعہ علماء واکابرین ،ڈاکٹر ز، وکلا، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز اور سر کاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود آلہ عہدوں پر فائض افراد کوایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو قانون نافذکرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ اْنہوں سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ محب و طن ہیں اور اولیاء کرام کی سر زمین سندھ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جانا بر داشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ سندھ حکومت کالعدم گروہوں کو سر پرستی فراہم کرنا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حقیقی امن طالبا ن حمایت یافتہ کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن اور ان کو فوجی عدالتوں کی طرض پر سزا دیئے جانے سے ہی ممکن ہے۔ علامہ عباس کمیلی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بلخصوص سی آئی ڈی پولیس متنبہ کیا کے وہ کالعدم جماعتوں کے سر پرستوں اور دفاتر میں حفاظت کرنے کی بجائے شہر قائد میں معصوم عوام کو تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button