پاکستان

کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ کے دھرنے میں اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی گروپ میں مسلح تصادم

gromandirکراچی کے علاقے گرومندر پر کالعدم سپاہ صحابہ کے جاری احتجاجی دھرنے میں اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی گروپ میں مسلح تصادم ، میڈیا اراکین پر بھی فائرنگ، دھرنے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کی جانب سے برادر اسلامی ملک کے قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا، جس کی تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی نے قیادت کرنا تھی، بعدازاں ریلی کو گرومندر تک ہی محدود کرکے احتجاجی دھرنا دیدیا گیا، جس پر کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان میں تنظیم کی قیادت کے خلاف شدید اشتعال پایا جارہا تھا۔ احتجاجی دھرنے میں رہنماؤں کا خطاب جاری تھا کہ اس موقع پر تنظیم کے دو گروہوں میں مسلح تصادم شروع ہوگیا اور شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر میڈیا کے اراکین پر بھی فائرنگ کی، تاہم اس فائرنگ میں میڈیا کے اراکین محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جب ریلی میں مرکزی رہنماؤں کے خطاب جاری تھے تو بعض شرکاء نے تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ شرکاء نے احمد لدھیانوی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایجنسیوں کی ایماء پر تنظیم کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کی جانب سے اعلان کردہ ریلی کو سبوتاژ کرنے آئے ہیں۔ نعرے بازی جاری تھی کہ ریلی میں احمد لدھیانوی کے حامیوں نے ریلی کے شرکاء اور میڈیا پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور شرکاء اپنی جان بچانے کے لئے محفوظ مقام تلاش کرنے لگے۔ قبل ازیں کالعدم سپاہ صحابہ نے برادر اسلامی ملک کے قونصلیٹ پر احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا جو مرکزی رہنما احإد لدھیانوی کے حکم پر گرومندر پر روک کر دھرنے میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button