پاکستان

رائیونڈ، دیوبندی تبلیغی مرکز سے مزید 2 دہشت گرد گرفتار

raywandلاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں حساس اداروں نے گزشتہ شب دیوبندی  تبلیغی اجتماع کے مرکز پر چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حساس ادارے کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دو دہشت گرد جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے انہوں نے یہاں دیوبندی  تبلیغی مرکز میں پناہ لے رکھی ہے، جس پر رات گئے کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کا گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پکڑے جانیوالے دہشت گرد ہائی پروفائل ہیں جس وجہ سے مقامی پولیس کو بھی اس آپریشن سے لاعلم رکھا گیا۔ دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی دیوبندی  تبلیغی مرکز سے درجن بھر دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے اعلان کے بعد پنجاب میں حساس ادارے کی یہ پہلی کارروائی ہے جس میں دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button