پاکستان

کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 6دہشتگرد گرفتار

terrشہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن اور اسکے اطراف میں رینجزر کی بھاری نفری نے سرچ آپریش کرکے کالعدم تنظیموں کے 6دہشتگرد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان ریجنرز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران شاہ لطیف ٹاؤن کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور کالعدم تنظیموں کے 6 کارکنوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے مختلف اقسام کے 28 غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں 2 افراد پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔ واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال اور سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button