پاکستان

دہشتگرد تنظیم اہلسنت والجماعت سپاہ شیطان کی شاخ ہے، ثروت اعجاز قادری

sarwetپاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان سنی تحریک ہے انشاءاللہ ہم نیا مشرقی پاکستان نہیں بننے دیں گے۔ اگر طاقت کی زبان کی بات کی جائے گی تو میرے قائد کے سپاہی اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی نہیں ڈرتے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکہ، سعودیہ اور دیگر ممالک کے ادارے بناتے ہیں۔ آج اس ملک میں آئین توڑنے والے عدالتوں، پاکستان، عوام، پارلیمنٹ اور عدلیہ کو گالی دینے والوں سے قانون ڈرتا ہے اور انہی سے مذاکرات کئے جاتے ہیں، آج ہمارے ادارے اتنے بے بس ہیں کہ وہ دہشت گرد تنظیم اہلسنت والجماعت جو سپاہ شیطان کی شاخ ہے اور وہ نام بدل کر کام کر رہی ہے، اس پر کوئی پابندی عائد نہیں کرسکتی، اس دہشتگرد تنظیم پر پابندی عائد کی جائے۔ ربیع الاول کے بعد سنی تحریک مہنگائی اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ 11 ربیع الاول کو بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور 12 ربیع الاول تک ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ نواز شریف کے پاس 12 کروڑ میلادیوں کے لئے وقت نہیں ہے لیکن اس کے پاس 2 کروڑ فسادیوں کے لئے وقت ہے۔

ہمارا عزم اور خواب اس ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ اس ملک سے طبقاتی نظام کا خاتمہ کرنا ہے۔ تعلیم کو عام کرنا ہے۔ ہم چہرے نہیں نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ملک میں چیف آرمی اسٹاف بناتے وقت اس کا سیاسی اثر و رسوخ کیوں دیکھا جاتا ہے۔ اگر سوچ کو نہیں بدلا گیا تو ہم کبھی ان دہشت گردوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔ پاکستان سنی تحریک عوامی تحریک کی 6 جنوری کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ٹی کے تحت نشتر پارک کراچی میں منعقدہ ’’پاکستان بچاؤ جانثاران مصطفٰی (ص) کانفرنس ‘‘ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول شریف کا آغاز ہوچکا ہے اور ہم نے اس کا آغاز تحفظ ناموس رسالتﷺ سے راولپنڈی سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اڈیالہ جیل میں غازی ممتاز قادری سے ملاقات کی اور انہوں نے مجھے تحائف بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک ممتاز قادری کا فیصلہ نہ ہوا تو اس کا فیصلہ اب سنی خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہود اور کانگریسی ملا آج پاکستان کے ٹکڑے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا انہی طاقتوں کے خلاف ہم نے شہادتوں کا سفر شروع کیا ہے اور ہمارا یہ سفر ان طاغوتی قوتوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج ہماری خارجہ پالیسی امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ادارے بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس ملک میں آئین توڑنے والے عدالتوں، پاکستان، عوام، پارلیمنٹ اور عدلیہ کو گالی دینے والوں سے قانون ڈرتا ہے اور انہی سے مذاکرات کئے جاتے ہیں اور اگر طاقت کی زبان کی بات کی جائے گی تو میرے قائد کے سپاہی اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی نہیں ڈرتے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نواز شریف کے پاس 12 کروڑ میلادیوں کے لئے وقت نہیں ہے لیکن اس کے پاس 2 کروڑ فسادی کے لئے وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کافروں کے لئے اے پی سی کرنے کا وقت ہے لیکن ہمارے لئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اوقاف، نظریاتی کونسل دہشتگردوں کے پاس ہے۔ حکومت اور عدالتوں کا نظام دہشتگردوں کے پاس ہے، آج تک عدالتوں نے نشتر پارک اور سنی تحریک کے قائد کے قتل کا سوموٹو نہیں لیا، لیکن اب نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے امید ہے کہ وہ سانحہ نشتر پارک پر سوموٹو ایکشن ضرور لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گرد تیار ہوتے ہیں ان کے سربراہوں کو بلا کر ان سے مذاکرات کئے جائیں گے تو پاکستان میں امن کیسے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت، ادارے دہشتگردوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی تحریک کی 6 جنوری کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈرون حملوں کی ہم بھی مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف ہیں لیکن جو مولانا ڈیزل اور مولانا سمیع الحق نے دنیا سے دہشت گرد جمع کئے ہیں، یہ کس کھاتے میں ہیں۔ ان کو یہاں سے نکالو تو نیٹو کی فوجیں خود ہی یہاں سے چلی جائیں گی۔ ہم اس ملک کو بچانا چاہتے ہیں، پاکستان کی 66 سال کی تاریخ میں ایک بھی دہشتگرد کا تعلق سنی یا اہلسنت میں سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ادارے اتنے بے بس ہیں کہ دہشتگرد تنظیم اہلسنت والجماعت جو سپاہ شیطان کی شاخ ہے اور وہ نام بدل کر کام کر رہی ہے۔ اس دہشتگرد تنظیم پر پابندی عائد کی جائے۔ ربیع الاول کے بعد سنی تحریک مہنگائی اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 11 ربیع الاول کو بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور 12 ربیع الاول تک ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں سورہ مائدہ میں ہے کہ جو فساد فی الارض ہو ان کا ایک ہاتھ، ایک پاؤں کاٹ دیا جائے۔ حکومت بتائے کہ انہوں نے اس ملک میں فساد پھیلانے والے کتنے لوگوں کے ہاتھ اور پیر کاٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ایک طرف فسادی اور میلادی کے مابین جنگ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button