پاکستان

ہنگو: گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کے باہر دھماکہ، 1 شیعہ نوجوان شہید

atazazہنگو: ضلع ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں طالبان خودکش ایک سکول پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ جسے ایک شیعہ اسٹوڈنٹ اعتراز حسن نے اپنی جان قربان کر کے ناکام بنا دیا۔ صدائے مظلومین کے رپورٹر کے مطابق خود کش حملہ آور سکول یونیفارم میں اسکول کے گیٹ پر پہنچا۔ اعتزاز حسن بھی گیٹ پر تھا۔ اس کو حملہ آور مشکوک لگا اس نے تفتیش کرنی شروع کر دی اور حملہ آور کو اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔ حملہ آور سکول میں داخل نہ ہو سکنے کی وجہ سے خود کش مواد کو وہیں بلاسٹ کر دیا جس سے اعتزاز زخمی ہو گیا۔ اسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید گیا۔ اعتراز حسن ولد مجید جس کی عمر 14 سال تھی اور وہ گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کا اسٹوڈنٹ تھا۔ اس نے انتہائی جرات مندانہ اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو سکول داخل ہونے سے روکا اور اس نے خود ایک مذہبی اور قومی ذمہ داری اداکرتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button