طالبان سے مذاکرات ہوئے تو ملک گیر دھرنے دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

05 جنوری, 2014 20:38

hamid5سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پاکستان کا نہیں بلکہ طالبان کا وزیر داخلہ ہے، کنونشن سنٹر میں پروگرام کو روک کر ثابت کر دیا کہ اس ملک میں جمہوری لوگوں کی نہیں بلکہ طالبان نواز لوگوں کی حکومت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سروں پر کفن باندھ کر میلاد کے جلوسوں کیلئے نکلیں گے۔ جنہوں نے پاک فوج اور سویلینز پر حملے کئے ہم انہیں پاکستانی اور مسلمان نہیں مانتے، طالبان سے مذاکرات پاکستان کی مخالفت کی بنیاد رکھنے کے برابر ہے، طالبان سن لیں جب تک جان میں جان ہے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی اپنی مرضی کا اسلام مسلط کرنے دیں گے۔ اگر طالبان سے مذاکرات ہوئے تو ملک گیر دھرنے دیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سے اسلام آباد میں حضرت بری امام کا عرس نہیں منانے دیا جا رہا، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عرس کے انتظامات کرے، بصورت دیگر 27 اپریل کو ہم خود عرس کی تقریب منعقد کریں گے۔

11:14 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔