پاکستان

راجن پور: شیعہ ڈاکٹر اظہر حسین سرائی تکفیریوں کی فائرنگ سے شہید، مظاہرین کا روڈ بلاک کر کے دھرنا جاری

shadatراجن پور: تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اظہر حسین اپنے کلینک رضا سرجیکل سنٹر سے رات تقریبا 8 بجے گھر جارہے تھے۔ جب گھر کے قریب پہنچے تو گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی حالت میں انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ صدائے مظلومین کے رپورٹرکے مطابق مومنین نے مین راجن پور روڈ کو بلاک کر دیا اوراحتجاجی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ جب کہ تمام شیعہ تنظیموں نے کل راجن پور شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button