سرگودھا یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کا پروگرام روک دیا، پروگرام سڑک پر جاری

18 دسمبر, 2013 09:58

ya hussain5سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا میں یوم حسینؑ کا پروگرام منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی بدمعاش گورنمنٹ کےحکم پر ضلعی انتظامیہ نے سرگودھا یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کا پروگرام زبردستی ختم کروا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت یوم حسینؑ کا پروگرام سڑک پر جاری ہے جس سے مختلف علماٗ کرام خطابات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان بھر میں حکومت پاکستان کی طرف سے یورسٹیز میں یوم حسینؑ کے پروگرامات منعقد کروانے پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ لیکن یزیدیت کے آلہ کار اور طالبان اور یزیدی صفت کی حامل حکومت اس کو روکوانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ آج سے 1400 سال پہلے بھی یزید لعنتی اور نامراد نے حق اور حسینیت کو شکست دینے کے لئے میدان کربلا میں لاکھوں فوجی بھیجے تاکہ وہ حق کا خاتمہ کر دے لیکن خدا وند متعال کا وعدہ ہے کہ حق غالب رہے گا۔ اس وقت بھی دشمن قوتیں مختلف شکلوں میں یزید کا روپ اختیار کر کے حسینیت کی آواز اور حسینیت کو دبانا چاہتی ہیں لیکن انشا اللہ وہ ان مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے اور نامراد ٹھہریں گے۔

9:45 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔