مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ گریسی لائن کے قریب بم دھماکہ،8 افراد زخمی جبکہ 4 افراد شہید

پاکستان کے قدیمی اور عسکری اداروں کے مرکز راولپنڈی کے علاقے گریسی لائین میں واقع امام بارگاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ راولپنڈی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ امام بارگاہ کے باہر پارکنگ میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے امام بارگاہ کے باہر موجود پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شھید ہو گئے جبکہ آس پاس کے گھروں اور امام بارگاہ کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح سے حساس اداروں نے ملک بھر میں امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کے خدشات ظاہر کئے تھے
جبکہ 4 شیعہ مومنین ،وسیم زیدی،پولیس انسپکٹر امانت علی،حسن عباس ،غلام شبیر شہید ہوگئے۔
تمام مومنین سے زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دُعا کی درخواست ہے!








