پاکستان

متعصب راولپنڈی پولیس کی شیعہ دشمن کارروائی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ، متعدد بے گناہ عزادارگرفتار کرلئے

shia arest pakistanشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق متعصب راولپنڈی پولیس کی شیعہ دشمن کارروائی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد بے گناہ نوجوان گرفتار کرلئے ہیں، نمائندے کی اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب راولپنڈی کے علاقے چھور ہرپال میں متعصب پولیس انتظامیہ نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس کے بے گناہ شیعہ افراد کو گرفتار کیا اور ماؤں بہنوں سے بدتمیزی بھی کی ۔ گرفتار عزاداروں کے نام یہ ہیں۔سید صغیر شاہ ولد آزاد حسین ،عمران ولد قئربان حسین شاہ ،عون ولدقربان حسین شاہ کو گرفتار کیا گیا ۔جبکہ عون علی شاہ اور سید نثار علی شاہ کو دوبار گرفتار کرلیا۔طاہر حسین ولد محمد حسین ،سید قمر علی شاہ ولد سید شاہ کاظم نے گزشتہ رات ڈی ایس پی کو اپنی گرفتار پیش کی
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کی ایماء پر بے گناہ شیعہ جوانوں کو بلاجواز ایک جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی سازش کی گئی تھی جس کے تحت سیکٹروں بے گناہ شیعہ جوان حراست میں لیے گئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button