پاکستان

دہشتگردوں کی فائرنگ، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہنما مولانا دیدار علی اور انکے محافظ شہید کر دیئے گئے

دہشتگردوں کی فائرنگ، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہنما مولانا دیدار علی اور انکے محافظ شہید کر دیئے گئےمجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ حسن کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مولانا دیدار علی جلبانی اپنی گاڑی پر این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ اور ان کے محافظ شہید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء اور کارکنان اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل نے علامہ دیدار علی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button