پاکستان

سعودی عرب نے اسرائیل کا ہم آواز بن کر امت مسلمہ کا امیج متاثر کیا ہے، علامہ راغب نعیمی

raghib naemiناظم اعلٰی جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں مختلف مسالک کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں پائے جانیوالے اختلافات کی وجہ سے امت مسلمہ پوری دنیا میں بدنام ہو رہی ہے، ہمیں چاہیے کہ امت مسلمہ کا پوری دنیا میں امیج بہتر بنانے کیلئے پہلی سطح پر فروعی اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کریں، تاکہ امت مسلمہ کا عالمی سطح پر تاثر مثبت جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں تعلیم یافتہ طبقہ اسلام قبول کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب نے ایران ایٹمی ایشو پر اسرائیل کا ساتھ دے کر امت مسلمہ کے امیج کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ امت مسلمہ اپنے اندر اتحاد پیدا کرے اور آنے والے وقت کیلئے اپنے آپ کو تیار کرے، تاکہ جدید دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق زندگی بسر کی جاسکے۔

علامہ محمد راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا میں اسلام کا امیج بہتر ہوگا، دہشت گردی کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، امریکی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آچکا ہے، کل جو لوگ امریکہ سے پیسے لیکر کا جہاد کر رہے تھے، آج وہ لوگ دہشت گرد بن چکے ہیں، موجودہ دہشت گردی کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ایک ہے کہ والدین اپنی اولادوں کو صراط مستقیم پر چلانے کی کوشش کریں اور صوفیاء کرام کی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی اولاد کو جدید تعلیم کیساتھ اسلام کی حقیقی روح تصوف کی طرف لیکر آجائیں تو آنیوالے دنوں میں دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے، ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ صوفیاء کرام کو تعلیمات کو عام کرنے کیلئے کام کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button