پاکستان

امید ہے کہ نئی فوجی قیادت دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کریگی، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasir6مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کی بطور نئے آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نئی فوجی قیادت پروفیشنل اپروچ اپناتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنائے گی اور اس ناسور سے قوم کو نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ہیں تو وہیں پاکستان کو 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا، وطن عزیز میں اداروں کی رٹ ختم ہوتی جا رہی ہے اور غیر ریاستی عناصر دن بدن ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں، ایسے میں نئی فوجی قیادت کیلئے ان چیلنجز سے نمٹنا کسی امتحان سے کم نہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے امید ظاہر کی کہ نئی فوجی قیادت دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کرے گی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا کہ ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button